پانامہ لیکس میں شامل دیگر ملزمان کو بھی سزا دی جائے ،مجاہد چنا

پانامہ لیکس میں شامل دیگر ملزمان کو بھی سزا دی جائے ،مجاہد چنا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) متحدہ مجلس عمل سندھ کے ترجمان مجاہد چنا نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم نے سودی نظام معیشت، حلف نامہ عقیدہ ختم نبوت میں ترمیم سے لیکر قومی دولت کی لوٹ مار کے اتنے جرم کئے کہ پوری زندگی سزا دی جائے تو بھی کم ہے۔ اتنے بڑے جرم میں معمولی سزا بظاہر ماضی کے این آر او کا تسلسل لگ رہا ہے مگر اللہ کی لاٹھی بے آواز ہے کیونکہ ان کے ہاں دیر ضرور ہے مگر اندھیر نہیں ہے۔ پانامہ لیکس میں شامل دیگر چوروں کو بھی عبرت کا نشان بنایا جائے ،دہشت گردی و کرپشن کے شیطانی کھیل کا خاتمہ قوم کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے آج ایک بیان میں کہا کہ ایون فیلڈ ریفرنس میں سابق وزیر اعظم کو سزا" مجھے کیوں نکالا" کا جواب ہے ،اللہ کے فضل وکرم سے قوم اب بیداراورتمام چوروں اورضمیرفروشوں کو اچھی طرح جان چکی ہے۔ تاہم ضرورت اس امر کی ہے کہ اب عدالت پانامہ کیس میں شامل دیگر کرپشن کلب کے لٹیروں کو قانون کے شکنجے میں لاکر لوٹی ہوئی دولت واپس کرانے کیلئے بھی اقدامات میں تیزی لائے تاکہ صرف ایک خاندان یا پارٹی کے خلاف کاروائی کا تاثر ختم ہو، اللہ پاک معاف کرنے والا ہے توبہ کے دروازے بند نہیں ہوئے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...