مردان میں دل برداشتہ نوجوان نے خودکشی کرلی
مردان (بیورورپورٹ) نواحی علاقہ بخشالی میں میٹرک کے امتحان میں ناکامی پر دلبرداشتہ ہوکر نوجوان طالب علم نے خودکشی کرلی گذشتہ روز میٹرک کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان ہواتھا علاقہ بخشالی کے باغ حرم کے رہائشی طالب علم حبیب احمد ولد سیف اللہ نے بھی امتحان دیاتھا جس میں وہ فیل ہوا پولیس کے مطابق امتحانی نتیجہ آنے کے بعد نوجوان انہتائی مایوس ہوگیا اوراس نے اسلحہ آتشین سے خود پر فائرنگ کردی جس سے وہ زخمی ہوگیا اور بعدازاں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کرتے ہوئے راستے میں دم توڑ گیا ۔