سیاست کو عبادت کے جذبے سے کرنے کا قائل ہوں ،اسد خان

سیاست کو عبادت کے جذبے سے کرنے کا قائل ہوں ،اسد خان

شیرگڑھ(نامہ نگار)پیپلزپارٹی کے صوبائی رہنماء سابق سینئر صوبائی وزیر رحیم داد خان کے فرزند اسد خان نے کہا ہے کہ سیاست کا مقصد غریب عوام کی خدمت ہے پیپلز پارٹی غریب عوام کی پارٹی ہیں دیگر سیاسی پارٹیاں ملک کی دولت لوٹ کر بیرون ملک منتقل کر دیتے ہیں جبکہ پیپلز پارٹی ملکی دولت ملک کے غریب عوام پر خرچ کردیتی ہیں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے ملک کے کروڑوں غریب خاندان مستفید ہو رہی ہیں پیپلزپارٹی اقتدار میں آکر غریب ملکی دولت لوٹنے والوں سے قوم کا ایک ایک پائی وصول کرکے غریب عوام پر خرچ کریں گے بے گھر افراد کو گھر اور ملک کے بے روز گار نوجوانوں کو روز گار مہیا کریں گے ان خیا لات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز لوند خوڑ کے نواحی علاقہ بھٹی کورونہ میں ایک شمولیتی جلسے سے اپنے خطاب میں کیا جلسے سے دلاور خان،رضاء اللہ،جہان زیب جیالا اور مستغفر اللہ نے بھی خطاب کیا اس موقع پر دلاور خان،سہیل خان،حاجی حسین احمد،اشراف الدین،مبین،صلاح الدین،مشتاق احمد،انور خان،تحسین اللہ اور امین اللہ نے مختلف پارٹیوں سے مستعفی ہو کر پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا اسد خان نے نئے شامل ہونے والوں کو ٹوپیاں پہنائی اور پارٹی میں شمولیت پر مبارک باد دی انہوں نے کارکنوں پر زور دیا کہ پیپلز پارٹی کا پیغام گھر گھر پہنچائیں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی آئندہ الیکشن کارکردگی کی بنیاد پر جیتے گی اور مرکز اور چاروں صوبوں میں حکومت بنائیگی

مزید : پشاورصفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...