باجوڑ ،درجنوں افراد کا اے این پی میں شمولیت کا اعلان

باجوڑ ،درجنوں افراد کا اے این پی میں شمولیت کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


باجوڑ( نمائندہ خصوصی ) ضلع باجوڑ، حلقہ این اے 40، تحصیل خار کے علاقہ گیلی میں درجنوں افراد خاندانوں سمیت اے این پی میں شامل ۔ عوامی نیشنل پارٹی باجوڑ کا ایک شمولیتی تقریب تحصیل خار کے علاقہ گیلی میں انجینئر نور حمید کے رہائشگاہ پر منعقد ہوئی ۔ جس میں امیدوار این اے 40گل افضل خان ، سینئر رہنماء عبدالمنان کاکاجی ، لعلی شاہ پختون یار ، پختون ایس ایف کے صوبائی جنرل سیکرٹری عثمان شاہ ، پختون ایس ایف کے صوبائی رہنماء نثار باز ، شیر محمد ، ڈاکٹر غلام حبیب ، شاہ نصیر خان سمیت دیگر رہنماؤں نے بھی شرکت کی ۔ تقریب میں حبیب الرحمن ، ریاض شہزاد، عالم زیب ، احسان الحق ، عبدالولی خان ، روح الامین ، عبدالرشید ، باور خان ، امجد خان ، اسماعیل سمیت درجنوں افراد نے خاندانوں سمیت اے این پی میں شمولیت کا اعلان کیا اور امیدوار گل افضل خان کے مکمل حمایت کا اعلان کیا ۔ اس موقع پر گل افضل خان نے شمولیت اختیار کرنیوالے افراد کو مبارکباد دی اور اُن کو سرخ ٹوپیاں پہنائی ۔