شانگلہ ،سیاسی پارٹیوں کے درجنوں کارکن اے این پی میں شامل

شانگلہ ،سیاسی پارٹیوں کے درجنوں کارکن اے این پی میں شامل

الپوری ( ڈسٹرکٹ رپورٹر) شانگلہ میں ناظم سمیت سینکڑو ں افراد عوامی نیشنل پارٹی میں شامل جماعت اسلامی،پی ٹی آئی ،مسلم لیگ اور پیپلزپارٹی کے کئی کارکن یونین کونسل ڈھیرئی علاقہ جوڑغ کے پورے گاؤں لوگوں نے متفقہ طور پر عوامی نیشنل پارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کیا جسمیں علاقے کا ناظم شریف اللہ خان اور دیگر شامل ہیں جوڑغ میں عوامی نیشنل پارٹی کے شمولیتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے این اے10 کے امیدوار حاجی سدیدالرحمان صوبائی امیدوار متوکل خان ایڈوکیٹ اور ضلع ممبر شمس الرحمان نے کہا کہ شانگلہ کے عوام کو گزشتہ پندرہ سالوں سے پسماندگی اور مسائل کی دلدل میں پھنسے ہوئے ہیں شانگلہ کی حکمرانی پر قابض امیرمقام ٹولے نے شانگلہ کے عوام کا پیسہ لوٹا اور ہم نے اپنے جیب کے پیسوں سے شانگلہ میں ترقیاتی کام کئے سیاست عبادت اور خدمت ہے ہم نے خدمت کی اور خدمت کا صلہ ملے گا پاکستان تحریک انصاف کے گزشتہ دور حکومت میں رہنے والوں نے شانگلہ میں کوئی کام نہیں کیا صحت اور سیاحت کا وزیر ضلع شانگلہ سے ہوتے ہوئے شانگلہ کی یہ حالت ہے ہسپتالوں میں بنیادی سہولتوں کا فقدان ضلع شانگلہ جہاں سیاحت کے کافی مواقع موجود ہے شانگلہ کی سیاحت پر ایک روپیہ تک خرچ نہیں کیا گیا اور اب ایک بار پھر تبدیلی کے دعوے کررہے ہیں ملاکنڈ کے عوام نے صرف ٹیکسوں اور کسٹم لگانے کی حد تک ناکام کوشش کی تبدیلی دیکھی آج مخالفین عوامی نیشنل پارٹی کی مقبولیت دیکھ کر بوکھلاہٹ کے شکار ہوگئے ہیں مختلف قسم کی سیاسی ہتکنڈے اور غریب لوگوں کو دھوکہ کرنے کے لئے استعمال کئے جارہے ہیں لیکن اس بار عوام دھوکہ نہیں کھائنگے اور آئندہ الیکشن میں شانگلہ سے عوامی نیشنل پارٹی کلین سویپ کرے گی عوام کی جوق درجوق شمولیتیں اس بات کی عکاسی کرتے ہیں کہ آج شانگلہ کے عوام باچا خان کے قافلے میں شامل ہورہے ہیں ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر