ڈیرہ ،طالب علم کیخلاف مقدمہ درج

ڈیرہ ،طالب علم کیخلاف مقدمہ درج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ اسماعیل خان( بیورورپورٹ)کینٹ پولیس نے گومل یونیورسٹی انتظامیہ کی رپورٹ پرکیمپس لاء کالج کاگیٹ بندکرنے پرلاء کے کالج کے طالبعلم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق 21جون2018کوکیمپس لاء کالج کاگیٹ بندکرنے پرتھانہ کینٹ میں کوآرڈنیٹر پروفیسر ڈاکٹرصلاح الدین سٹی کیمپس لاء کالج کی رپورٹ پرلاء کالج کے طالبعلم علی حیدر وزیرسکنہ واناکے خلاف مقدمہ درج کرالیاہے اورکہاہے کہ چھٹیوں کے باعث سرکاری نوٹیفکیشن کی وجہ سے کالج کوچھٹی دے کرکیمپس کی بجلی اورپانی منقطع کرایاگیا جب کہ علی حیدر وزیر نے کارسرکار میں مداخلت کرتے ہوئے جانے سے انکارکیاتھا اورزبردستی کالج کا گیٹ بندکرکے ہمیں دھمکیاں بھی دیں۔