الپوری ،شانگلہ بازار کی دکانوں میں آتشزدگی ،لاکھوں کا نقصان

الپوری ،شانگلہ بازار کی دکانوں میں آتشزدگی ،لاکھوں کا نقصان

الپوری(ڈسٹرکٹ رپورٹر) شانگلہ کے ضلعی ہیڈ کوارٹر الپوری بازار میں آتشزدگی سے دو دکانیں جل کر راکھ ہوگئی،دوکانوں میں موجود لاکھوں کا سامان جل کر راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ،گزشتہ رات بجلی کی شارٹ سرکٹ سے کولڈ ڈرنک کی دکانوں میں آگ لگ گئی چند ہی منٹوں میں آگ کے شغلوں نے دو دُکانوں کو اپنے لپیٹ میں لے لیا جس کیوجہ سے دکانوں میں موجود لاکھوں کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا ،مقامی پولیس،دکانداروں اور عام لوگوں نے اپنی مدد اپ کے تحت امدادی کاروائیوں بروقت شروع کی جب کہ کچھ دیر بعد فائر بریگیڈ کی گاڑی بھی پہنچ گئی جس کیوجہ سے الپوری بازار بڑی تباہی سے بچ گیا تاہم دودکانیں جل کرباقی نزدیک قریبی دکانوں کو بچا لیا گیا ۔کولڈ ڈرنک کے کاروبار کرنے والا دکاندار مطیع اللہ اور سعیداللہ خان نے حکومت اور مخیر حضرات سے اپیل کی ہے کہ وہ انتہائی غریب ہے زندگی کی ساری جمع پونجی اکھٹی کرکے دکان نکالا تھا جو جل کر راکھ ہوگیا لہذا اس کے ساتھ امداد کی جائے ۔ادھر شاہ پور میں اسی رات فرنیچر کی دکان پر بھی اچانک آگ کی شغلے بھڑک اٹھے جس سے فرنیچر کی دکان جل کر خاکستر ہوگیا دکان میں موجود فرنیچر اگ کی زد میں آگئی فرنیچر کی لکڑی جلنے سے راکھ کی ڈھیر میں تبدیل ہوگئی، دوکان میں موجود لاکھوں مالیت کے مشینری آگ کے شعلوں کے نذر ہوگئی،طویل جدوجہد کے بعد اگ پر قابو پالیا جس سے قریبی مارکیٹ بچ گیا۔متاثرین کے داد رسی کیلئے پی ٹی ائی کے شوکت یوسفزئی،وقاراحمدخان،عوامی نیشنل پارٹی کے محمداعظم خان ،الطاف حسین گلاب سمیت دیگر سیاسی رہنماء موقع پر پہنچ گئے متاثرین کے ساتھ ہمدردی کا اطہار کرتے ہوئے امداد کی یقین دہانی کرائی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر