عبدالولی خان یونیورسٹی کے برطرف ملازمین کی احتجاجی ریلی

عبدالولی خان یونیورسٹی کے برطرف ملازمین کی احتجاجی ریلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مردان(بیو رورپورٹ) عبدالولی خا ن یونیورسٹی مردان کے بر طرف سینکڑوں ملاز مین کایو نیو رسٹی انتظا میہ کی جا نب سے بر طر فی کے اقدام کے عبدالولی خان یونیورسٹی کے برطرف ملازمین کی احتجاجی ریلی، کالج چوک ہر قسم ٹریفک کیلئے بند کردیاریلی کی قیا دت ایپکا کے صوبائی صدر اورنگزیب کشمیر ی اور ایکشن کمیٹی کے صدر حضرت علی کر رہے تھے تفصیلا ت کے مطا بق عبدالولی خا ن یونیورسٹی مردان کے بر طرف سینکڑوں ملاز مین کا وائس چانسلر اور یو نیو رسٹی انتظا میہ کے خلا ف احتجا جی کیمپ و مظا ہر ہ دسویں روز بھی جا ری رہا اس سلسلے میں ایپکا کے صوبائی صدر اورنگزیب کشمیر ی اور ایکشن کمیٹی کے صدر حضرت علی کے زیر قیادت کے ایک زبردست احتجاجی ریلی عبدالولی خان یونیورسٹی عبدالولی خان یونیورسٹی احتجا جی کیمپ سے روانہ ہوکر کالج چوک میں دھرنا دیا۔ اور ہر قسم ٹریفک بند کردیا۔ احتجاجی ریلی سے ایپکا کے صوبائی صدر اورنگزیب کشمیری نے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ کہ273ملازمین کی بر طرفی سراسر زیادتی اور ناانصافی ہے دینا بھر میں کسی بھی ملک میں مستقل ملا زمین کو بغیر کسی نو ٹس نو کریوں فارغ نہیں کیا جا تا۔ عبدالولی خان یونیورسٹی کے برطرف 273ملازمین کو فوری طور پر بحال کیا جا ئے ۔ ورنہ ایپکا صوبہ بھر میں احتجاجی تحریک کا آغاز کرینگے۔ انھوں نے V.Cعبدالولی خان کو فوراً تبدیل کرنے کا مطالبہ کردیا۔ اور برطرف ملازمین کی بحالی تک احتجاج جاری رہے گا۔