پی ٹی آئی حسن گڑھی2کے کارکنوں کا عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان

پی ٹی آئی حسن گڑھی2کے کارکنوں کا عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان

پشاور(پ ر)پی کے76حسین آبادیو سی 6 ، حسن گڑھی 2میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔اس موقع پر ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی و صوبائی ممبر کونسل الحاج ملک طارق اعوان، پی کے 76کے امیدوارحاجی ہدایت اللہ، سبز علی خان، پارٹی ورکرز سمیت دیگر شخصیات موجود تھیں۔تقریب میں پی ٹی آئی کے درجنوں کارکنوں نے اپنے خاندانوں اور دوستوں سمیت عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیار کرتے ہوئے پارٹی کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا ۔اس موقع پر الحاج ملک طارق اعوان نے اپنے خطاب میں پارٹی میں شامل ہونے والے خاندانوں کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ پختونخواہ کی عوام باشعور ہوچکے ہیں اور اب تبدیلی کے جھوٹے نعروں میں نہیںآئیں گے ان کا کہنا تھا کہ پچھلے پانچ سالہ دور حکومت میں صوبے کی عوام احساس محرومی کا شکار رہی ۔ عوامی نیشنل پارٹی کے برسر اقتدار میں آنے سے صوبے میں تعمیر و ترقی اور خوشحالی کا نیا دور شروع ہو گا۔تقریب سے حاجی ہدایت اللہ نے بھی خطاب کیا ان کا کہنا تھا کہ عوامی نیشنل پارٹی کے دور حکومت میں جتنے ترقیاتی کام ہوئے وہ دوسرے کسی دور حکومت میں نہیں ہوئے اور25 جولائی2018 کو پختونخواہ کی عوام لالٹین پرمہر لگا کر اپنی محرومیوں ازالہ کرے گی اور خیبر پختونخواہ میں ایک بار پھر سرخ جھنڈے کا بول بالا ہو گا۔اس موقع پرریٹائر ڈی ایس پی حسین ، خادم حسین کاکا،انعام اللہ ، زین خان، یاسین خان، نوراللہ، وقاص، حاجی شاہ ولی اور دیگر نے عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیار کی

مزید : پشاورصفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...