سیاسی جماعتیں الیکشن کمیشن قوانین کیخلاف ورزیاں کر رہی ہیں:سلیم طورو

سیاسی جماعتیں الیکشن کمیشن قوانین کیخلاف ورزیاں کر رہی ہیں:سلیم طورو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹی رپورٹر)عورت فاؤ نڈیشن کی چیئر پر سن شبینہ آیازاورخیبرپختونخواوویمن کمیشن کے چیئر پر سن نیلم طورونے کہا ہے کہ سیاسی پارٹیوں نے آئندہ عام انتخابات میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کے قوانین کیخلاف ورزی کر تے ہو ئے انتخابات میں خواتین کیلئے مختص کئے گئے پانچ فیصد کوٹہ پر پورا نہ اتر سکیں اور ارٹیکل 206،202,209,210کیخلاف ورزی پر الیکشن کمیشن سیا سی پارٹیوں کو انتخا بی نشان جاری نہیں کر یگاتحریک لبیک اسلام نے خواتین کو ایک بھی ٹکٹ جاری نہیں کیا لیکن الیکشن کمیشن نے اسکے باوجود انتخابی نشان جاری کر دی ہے الیکشن کمیشن خود قوانین کی پاسداری نہیں کر تے ۔اس سلسلے میں گزشتہ روز پشاور پر یس کلب میں پر یس کا نفر نس کر تے ہو ئے کیااس موقع پر صائمہ منیراور امنہ درانی بھی موجود تھی ۔انہوں نے کہا کہ سیا سی پارٹیوں نے صو بے بھر میں گیا رہ خواتین کو قومی اسمبلی کی ٹکٹیں د یئے اور پچیس صوبائی اسمبلی کی ٹکٹیں تقسیم کیں۔انہوں نے کہاکہ ٹکٹوں کی تقسیم کی تناسب سے ملک بھر میں ر جسٹرڈ سیا سی پارٹیاں جس میں پاکستان مسلم لیگ(ای) نے 4.9 فیصد،اللہ اکبر تحریک نے چار،اے این پی نے 6.9 فیصد،ایم ایم اے نے چھ اشاریہ پانچ فیصد ،پاک سر زمین پارٹی نے سات اشاریہ پانچ فیصد،مسلم لیگ ن نے پانچ اشاریہ سات فیصد،پیپلز پارٹی نے چھ اشاریہ دو فیصد،پی ٹی آئی نے پانچ اشاریہ ایک فیصد ،قومی وطن پارٹی نے تین اشاریہ ایک فیصد،تحریک لبیک پاکستان نے پانچ اشاریہ چھ فیصداور تحریک لبیک اسلام نے صفر فیصد خواتین کو ٹکٹیں تقسیم کیں ۔انہوں نے کہاکہ بعض سیا سی پارٹیوں نے الیکشن کمیشن کے واضح احکامات کے باوجود پانچ فیصد کوٹہ خواتین کو نہیں د یا لیکن پھربھی ان کو انتخابی نشان الاٹ کیا گیا ہے تاہم الیکشن کمیشن نے خود قوانین کا احترام نہ کر کے قانون کیخلاف ورزی کی ۔نیلم طور کا کہنا تھا کہ سیا سی پارٹیوں نے خواتین کو ایسے علاقوں کے الیکشن کرانے کا ٹکٹ جار ی کی گئی کہ وہاں خواتین کو پہلے سے مشکلات کا سامنار ہااور نہ کبھی نشست جیتی ہے، اب سیاسی پارٹیوں نے صرف خا نہ پوری کیلئے خواتین کو ٹکٹیں دیئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مرد وں کے مقابلے میں عورتوں کی خد مات زیادہ ہیں جنہوں نے خواتین کو بہت مشکل میں ڈالا اور یہ ان کی ساتھ سراسر ناانصافی اور ظلم ہے۔انہوں نے کہا کہ عورت فاؤند یشن صو بے میں الیکشن کو منیٹرنگ کررہاہیں اور صوبے کے تیئس اضلاع میں میسر ہیں ۔انہوں نے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ فارم 45اور46کو عام کر یں اورپو لنگ ختم ہو نے کے بعد مرد اور خواتین کی ووٹوں کو علیحد ہ علیحدہ گنتی کیا جا ئے۔