عمران خان نے خیبرپختونخوا کو تباہ کردیا ہے ،نفیسہ شاہ

عمران خان نے خیبرپختونخوا کو تباہ کردیا ہے ،نفیسہ شاہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی کی راہنما نفیسہ شاہ نے کوہاٹ میں عمران خان کی تقریر پر اپنے ردعمل میں کہاہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی پر ملک کی تباہی کا الزام لگانے والے عمران خان یاد رکھیں کہ اگر وہ کھل کر سیاست کررہے ہیں تو یہ پیپلزپارٹی کی قربانیوں کی مرہون منت ہے،خیبرپختونخوا پولیس کی کارکردگی کا پول اسی دن کھل گیا تھا جب صوبے کے آئی جی نے مشال خان کیس میں دباؤ کا اعتراف کیا تھا۔انہوں نے کہاکہ سوئٹزرلینڈ کی مثالیں دینے والے عمران خان خیبرپختونخوا کو تباہ وبرباد کرچکے ہیں،خیبرپختونخوا میں بس ٹرانزٹ منصوبہ تو بنایا نہیں گیا، عمران خان ملک کیا خاک چلائیں گے؟ ۔نفیسہ شاہ نے کہاکہ عمران خان جلسوں میں اس سچ کو بھی بتائیں کہ بی آر ٹی منصوبے کی لاگت تقریبا دگنی ہوچکی ہے،ملکی قرضوں پر تنقید کرنے والے عمران خان کی خیبرپختونخوا حکومت نے تین کھرب روپے کا قرضہ لیا،اقتدار میں آکر ٹیکس اکھٹا کرنے کے دعوے دار عمران خان بتائیں کہ خیبرپختونخوا حکومت نے کتنا ٹیکس جمع کیا؟ ۔انہوں نے کہاکہ میثاق جمہوریت پر تنقید کرکے عمران خان پرویزمشرف کی زبان بول رہے ہیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...