رینجرز کی خیرپور میں کارروائی ،5 ملزمان گرفتار ،اسلحہ و ایمونیشن برآمد

رینجرز کی خیرپور میں کارروائی ،5 ملزمان گرفتار ،اسلحہ و ایمونیشن برآمد

کراچی (کرائم رپورٹر)پاکستان رینجرزسندھ نے جرائم پیشہ افراد اور غیر قانونی اسلحہ کی موجودگی کی اطلاع پر اندرون سندھ خیر پور کے علاقے ڈانورو گوٹھ میں پولیس کے ساتھ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے5 ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ ،ایمونیشن اور منشیات بر آمدکرلی ہے ۔ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان میں گلشن عرف گیدڑ، لیاقت عرف طالب، علی مردان، غلام قاسم اور محمد یوسف شامل ہیں جن کے خلاف مختلف تھانوں میں دہشتگردی اورجرائم کی متعدد ایف آئی آرز درج ہیں جن میں قتل، اقدامِ قتل، پولیس پر فائرنگ کرنے اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کی دفعات شامل ہیں ۔ پولیس نے گرفتار ملزم گلشن عرف گیدڑکے سر کی قیمت 5 لاکھ روپے مقررکرنے کی سفارش کی تھی۔ملزم کے خلاف مختلف تھانوں میں جرائم کی 13 ایف آئی آرز درج ہیں۔گرفتار ملزم طالب عرف لیاقت کے خلاف مختلف تھانوں میں جرائم کی 2 ایف آئی آرز درج ہیں۔ملزم علی مردان منشیات فروشی کے کاروبار میں ملوث ہے۔ملزم کے قبضے سے 1234 گرام حشیش اور 5 پیکٹ افیون بھی برآمد کی گئی ہے۔ملزم غلام قاسم غیر قانونی اسلحہ رکھنے میں ملوث ہے۔ملزم کے قبضے سے ایک عدد ایس ایم جی اور30 عدد راؤنڈزبھی برآمد کیے گئے ہیں ۔ملزم یوسف عرف بابوغیر قانونی اسلحہ رکھنے میں ملوث ہے۔ملزم کے قبضے سے ایک عدد 30 بور پستول اور5 عدد رانڈزبھی برآمد کیے گئے ہیں ۔تمام ملزمان کو قانونی چارہ جوئی کے لیے اسلحے ، ایمونیشن اور منشیات سمیت پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے ۔عو ام سے اپیل ہے کہ وہ دہشت گردی اور دیگر جرائم کی روک تھام کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کا ساتھ دیں اورکسی مشکوک فرد اور مشکوک سرگرمی میں ملوث عناصر کی اطلاع فور ی طور پر رینجرز ہیلپ لائن 1101 ، رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر03162369996 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...