25جولائی پاکستان کی تقدیر بدلنے کا دن ہے،اسد نقوی

25جولائی پاکستان کی تقدیر بدلنے کا دن ہے،اسد نقوی

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) 25جولائی پاکستان کی تقدیر بدلنے کا دن ہے ۔ایم ڈبلیو ایم وطن عزیز میں انتہا پسندی کے آگے سیسہ پلائی دیوار ہے ۔پاکستان کو سب سے زیادہ نقصان انتہاپسندی نے پہنچایا ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سکرٹری سیاسیات سید اسد نقوی نے انتخابی مہم کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے اپنے شروع دن سے ہی مذہبی انتہا پسند ی اور عسکریت پسندی کے خلاف آواز بلند کی اور اس وجہ سے ملک بھر میں ہمارے کئی کارکن دہشت گردی میں شہید کردیئے گئے ۔۔ ملکی سیاست اور اداروں میں موجود انتہاپسندانہ سوچ کو اکھاڑ پھنکنا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ مجلس وحدت مسلمین ایک ملک گیر جماعت ہے جو عوامی جدوجہد پر یقین رکھتی ہے ۔ملک کی سیاسی قوتوں کے ہمراہ ملکی ترقی اور خوشحالی کی جدوجہد کے لئے کوشاں ہے۔ پاکستان میں سیاسی عمل کے تسلسل کی حمایت کرتے ہیں ۔وطن عزیز کو انجینئرڈ نظام نے پہلے بھی نقصان ہی پہنچایا پاکستان مذید کسی تجربے کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ ہم وطن عزیز میں امن ،رواداری کا فروغ چاہتے ہیں ۔ اور اپنے منشور کے مطابق پاکستان کو قائد اعظم اور علامہ محمد اقبال کا پاکستان بنانے کے جدوجہد جاری رکھیں گے ۔

B

مزید : پشاورصفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...