حلقہ این اے62 کے عوام کی سوچ اب بدل چکی ہے،سمیرا گل

حلقہ این اے62 کے عوام کی سوچ اب بدل چکی ہے،سمیرا گل

راولپنڈی(جنرل رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور حلقہ این اے 62سے امید وار قومی اسمبلی سمیر ا گل نے کہا ہے کہ حلقے کے عوام کی سوچ اب بدل چکی ہے اور وہ سیاسی طور پر بالغ ہو چکے ہیں عوام کسی کی لچھے دار تقریروں اور جھوٹے وعدوں میں نہیں آئیں گے اور 25جولائی کو تیر کے نشان پر مہر لگا کر جھوٹی اور ذاتی مفاد کی سیاست کو ختم کر دیں گے پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت عوام کو کبھی مایوس نہیں کریگی۔ انشاء اللہ 25جولائی2018 کو منتخب ہو کر حلقہ کے مسائل پر بھرپور توجہ دوں گی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر ودھائی اور دیگر علاقوں میں ڈور ٹو ڈور کمپین کے موقع پر کیا۔ سمیرا گل نے کہا کہ حلقے کے عوام کسی کی لچھے دار تقریروں اور جھوٹے وعدوں میں نہ آئیں کیونکہ یہ ووٹ لینے کے بہانے ہوتے ہیں میرے مد مقابل امید اور ن لیگ والوں نے اپنے گذشتہ پانچ سالہ دور میں عوام سے کئے گئے کسی وعدے سے وفا نہیں کی پاکستان پیپلز پارٹی غریبوں ، کسانوں ، مزدوروں اور پسے ہوئے طبقات کی جماعت ہے جس میں کارکنوں کو ان کی مالی حیثیت سے بالاتر ہو کر پورا احترام اور عزت دی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نا اہل سیاستدانوں کی وجہ سے حلقہ میں پانی کے بحران اور صحت و صفائی کی سہولیات نہیں ہیںیہ تمام مسائل میرے منشور کا بنیادی حصہ ہیں عوام سے کی جانے والی زیادتیوں اور محرومیوں کا ازالہ میری اولین تر جیحات میں شامل ہیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر