عوام الیکشن میں کرپٹ سیاستدانوں کو مستردکردیں،شہریارریاض

عوام الیکشن میں کرپٹ سیاستدانوں کو مستردکردیں،شہریارریاض

راولپنڈی(جنرل رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف ضلع راولپنڈی کے صدر شہریا رریاض نے کہاہے کہ جب تک کرپشن اور لوٹ کھسوٹ کرنے والوں کو کیفر کردار تک نہیں پہنچایا جائے گا اس وقت تک تبدیلی اور ترقی ممکن ہیں ، اہلیان راولپنڈی انتخابات میں کرپٹ سیاستدانوں کو مستررد کرتے ہوئے تبدیلی کیلئے عمران خان کو ووٹ دیں ان خیالات کااظہار انہوں نے کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر شہریار ریاض کا کہنا تھا کہ پاکستان میں تبدیلی کیلئے شفاف قیادت کا ہونا ناگزیر ہے ، عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور فوری انصاف کیلئے شہری اپنے حق رائے دہی کو استعمال کرتے ہوئے عمران خان اور تحریک انصاف کے نامزد امیدواروں کو ووٹ دے کر کامیاب بنائیں، انہوں نے کارکن اور ورکر متحد ہوکر تحریک انصاف کی کامیابی کیلئے محنت کریں اور عمران خان کا پیغام گھر گھر تک پہنچائیں ، انہوں نے کہاکہ سسٹم میں تبدیلی کیلئے کرپٹ عناصر کی نشاندہی کے بعد ان سزائیں دے کر ہی معاشرے اور ملک کی ترقی کی بنیاد رکھی جاسکتی ہے ، ہم عمران خان کی قیادت پر اعتماد کرتے ہوئے ان کے ساتھ شامل ہوئے اور روایتی سیاست تنگ آچکی عوام بھی نظریں عمران خان پر لگائے بیٹھی ہے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...