بنوں دھماکے کا مقدمہ پی ٹی آئی امیدوار کیخلاف درج،دہشتگردی سمیت کئی دفعات شامل

بنوں دھماکے کا مقدمہ پی ٹی آئی امیدوار کیخلاف درج،دہشتگردی سمیت کئی دفعات ...
بنوں دھماکے کا مقدمہ پی ٹی آئی امیدوار کیخلاف درج،دہشتگردی سمیت کئی دفعات شامل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بنوں(ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبرپختونخوا کے جنوبی ضلع بنوں میں متحدہ مجلس عمل کے امیدوار ملک شیریں مالک نے بم حملہ کی ایف آئی آر مخالف امیدوار ملک شاہ محمد خان اور ان کے بڑے بھائی ملک گل باز خان کے خلاف درج کرادی ہے۔
گزشتہ رات ہونے والے ریموٹ کنٹرول بم حملہ کے مقدمہ میں دہشت گردی سمیت کئی دفعات شامل کی گئی ہیں۔
ملک شاہ محمد خان کا تعلق پی ٹی آئی سے ہے اور وہ صوبائی وزیر بھی رہ چکے ہیں ان کے بڑے بھائی ملک گل باز خان ضلعی ممبر ہیں۔
شام چھ بجے کے قریب تھانہ بکاخیل کی حدود میں ریموٹ کنٹرول بم سے حملہ ہوا تھا جس میں ایف سی اہلکار اور مجلس عمل کے امیدوار سمیت آٹھ افراد زخمی ہوئے تھے۔
ملک شیرین مالک پی کے 89 سے ایم ایم اے کے امیدوار ہیں، ریموٹ کنٹرول بم حملہ میں انہیں اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ ایک انتخابی پروگرام میں شرکت کےلئے علاقہ میں موجود تھے۔