سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز فائنل:آج پاکستان آسٹریلیا کے مدمقابل میدان میں اترے گا

سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز فائنل:آج پاکستان آسٹریلیا کے مدمقابل میدان میں اترے ...
سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز فائنل:آج پاکستان آسٹریلیا کے مدمقابل میدان میں اترے گا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

ہرارے(ڈیلی پاکستان آن لائن) سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا فائنل میچ آج (اتوار کو) پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین کھیلا جائے گا۔

ہرارے سپورٹس کلب میں پاکستان آسٹریلیا فائنل دن دوپہر ایک بجے کھیلا جائے گا۔پاکستان ٹیم نے شدید سردی میں نیٹ پریکٹس کی جبکہ کپتان سرفراز اچھی پرفارمنس کے لئے پر امید ہیں۔

کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا کے خلاف ہونے والے سیریز کے فائنل میچ میں نوجوان اوپنر صاحبزادہ فرحان کو  حارث سہیل کی جگہ ٹیم میں کھلایا جائے گا۔

واضح رہے کہ اپنے آخری میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو 45رنز سے شکست دی تھی ۔ جبکہ ایونٹ میں پاکستان اور آسٹریلیا نے اپنے چار میچوں میں سے تین ،تین میچ جیتے ۔ایونٹ میں شامل تیسری ٹیم زمبابوے کوئی میچ جیتنے میں کامیاب نہ ہو سکی تھی۔

مزید : بین الاقوامی /کھیل