مسلم لیگ (ن)آج ہارون آباد میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی

مسلم لیگ (ن)آج ہارون آباد میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی
مسلم لیگ (ن)آج ہارون آباد میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن)آج ہارون آباد میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی،جلسے سے صدر مسلم لیگ ن شہبازشریف خطاب کریں گے ۔

تفصیلات کے مطابق صدرمسلم لیگ(ن)شہبازشریف آج ہارون آبادکادورہ کریں گے جہاں وہ جلسہ عام سے خطاب کرینگے،گورنمنٹ ہائی سکول کے گراو¿نڈ میں جلسہ کی تیاریاں زور شور سے جاری ہیں،پنڈال کو پارٹی پرچموں اور قیادت کے بڑے بڑے سائن فلیکس سے سجا دیا گیا ہے اور شرکا کیلئے ہزاروں کی تعداد میں کرسیاں لگا دی گئیں،اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

صدر مسلم لیگ(ن) شہباز شریف5بجے جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /بہاول نگر