”اگر نوازشریف ان کو ساتھ لاتے ہیں تو میں نوازشریف کے ساتھ کھڑا ہو ںگا“ مبشر لقمان نے نوازشریف کو اب تک کی سب سے بڑی پیشکش کر دی

”اگر نوازشریف ان کو ساتھ لاتے ہیں تو میں نوازشریف کے ساتھ کھڑا ہو ںگا“ مبشر ...
”اگر نوازشریف ان کو ساتھ لاتے ہیں تو میں نوازشریف کے ساتھ کھڑا ہو ںگا“ مبشر لقمان نے نوازشریف کو اب تک کی سب سے بڑی پیشکش کر دی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )احتساب عدالت نے نوازشریف ، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کو ایون فیلڈ ریفرنس میں سزائیں سنا دی ہیں جس کے بعد نوازشریف اور مریم نواز نے ملک واپسی کا اعلان کر دیاہے جس کے بعد میڈیا میں نئی بحث شروع ہو گئی ہے کہ اگر وہ واپس آتے ہیں تو پھر کیا ہو گا ؟۔

نجی ٹی وی 92 نیوز کے پروگرام میں اینکر پرسن محمد مالک نے سینئر صحافی مبشر لقمان سے سوال کیاکہ اگر وہ واپس آجاتے ہیں اور اپیل دائر کرنے کے ساتھ گرفتاری دے دیتے ہیں تو کیا ہوگا؟ جس پر جواب دیتے ہوئے مبشر لقمان نے نوازشریف کو پیشکش کی کہ اگر وہ اپنے بیٹوں کو پاکستان لے کر آتے ہیں تو میں ان کے ساتھ کھڑا ہوں گا اور اگر ان کو نہیں لے کر آتے تو دوسروں کے بچوں سے امید مت رکھیں ۔

واضح رہے کہ احتساب عدالت نے نوازشریف کو گیارہ سال ،مریم نواز کو آٹھ سال جبکہ کیپٹن صفد ر کو اعانت جرم میں ایک سال قید با مشقت کی سزا سنائی ہے ۔

مزید : قومی