فیصل آباد؛ایکسپریس وے پر 3 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں،پانچ افراد جاں بحق

فیصل آباد؛ایکسپریس وے پر 3 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں،پانچ افراد جاں بحق
فیصل آباد؛ایکسپریس وے پر 3 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں،پانچ افراد جاں بحق

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

فیصل آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)فیصل آباد میں ایکسپریس وے پر تین گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور تین زخمی ہو گئے،زخمیوں کو الائیڈہسپتال منتقل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ایکسپریس وے پر حادثہ ٹرک اورٹریلرکے سڑک پرکھڑی وین سے ٹکرانے کے باعث ہوا،جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے،حادثے کے بعد کنٹینراور ٹرک نہر میں جا گرے ۔

اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں،لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا،4 گھنٹے کی کوشش کے بعد کنٹینراور ٹرک کو نہر سے نکال لیا گیا۔

مزید : علاقائی /پنجاب /فیصل آباد