ستاروں کی روشنی میں آپ کیلئے آج (اتوار) کا دن کیسا رہے گا ؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کیلئے آج (اتوار) کا دن کیسا رہے گا ؟
ستاروں کی روشنی میں آپ کیلئے آج (اتوار) کا دن کیسا رہے گا ؟

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

برج حمل

 جولائی08   اتوار۔ دفتری امور میں توجہ رہے گی۔ معاملات کو قابو میں کرنے کیلئے پلاننگ کر سکیں گے۔ وراثتی کاروبار مسائل کا شکار اور جنس مخالف کی طرف خاصی رغبت رہے گی۔ مشترکہ مفاد کے کاموں میں رجحان ہو گا۔

برج ثور

 جولائی08    اتوار۔ چھوٹا سفر پیش آ سکتا ہے۔ آپ اپنے نجی امور کو تسلی بخش حد تک مکمل کر سکیں گے۔ دوران گفتگو لفظوں کا استعمال احتیاط سے کریں۔ دوسروں کے جذبات کا خیال رکھیں۔

برج جوزا

 جولائی08  اتوار۔ ترقی کا عنصر غالب رہے گا۔ شراکتی امور میں حصہ لے سکیں گے۔ کسی ایسی شخصیت سے ملاقات ہو سکے گی جو کہ آپ کیلئے اجنبی ہو گا لیکن کاروباری لحاظ سے بہتر ثابت ہو گا۔ 

برج سرطان

 جولائی08 اتوار۔ کام کی زیادتی مصروف رکھے گی۔ دوست احباب خواہشات کے حصول میں معاون ہوں گے۔ آپ اور شریک کار کے درمیان ذہنی ہم آہنگی نہیں ہو گی۔ بعض امور میں اختلاف رائے کا خدشہ ہے۔

برج اسد

 جولائی08     اتوار۔ ملازمتی امور کی ادائیگی میں کوتاہی نہ برتیں، جذباتی رویہ اختیار نہ کریں۔ آپ گھریلو امور میں کوئی تبدیلی کرنے کے حق میں نہیں ہوں گے۔ دوسرے آپکے خیالات سے اتفاق نہیں کریں گے۔

برج سنبلہ

 جولائی08  اتوار۔ گھریلو امور میں خوشی نصیب ہو گی۔  پریشانیاں اور کسی امر پر غیر معمولی توجہ ذہنی سکون کو ختم کرنے کا سبب نہیں۔ حالات کا مکمل جائزہ لیتے ہوئے اہم اور مستحکم فیصلے کر سکیں گے۔

برج میزان

 جولائی08   اتوار۔ آپ اپنے مشاغل اپنا سکیں گے۔ آپ تفریحی پروگرام سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔ مالی امور میں توجہ دیں۔ کوئی نیا کام شروع کر سکیں گے۔ ماحول میں خوشگوار تبدیلی محسوس کریں گے۔

برج عقرب

 جولائی08  اتوار۔ ملازمت پیشہ افراد افسران بالا سے تعاون کریں کیونکہ یہ ان کے لیے فائدہ مند ہو گا۔ہر کام اپنے وقت پر کرنے کی کوشش کریں۔ سیرو تفریح کا پروگرام بن سکے گا۔ کام کے دوران مسائل کا سامنا ہو گا۔

برج قوس

 جولائی08 اتوار۔ اجتماعی سرگرمیوں میں حصہ لے سکیں گے۔ قرض وغیرہ کا مسئلہ درپیش ہو گا۔ معاملات کو حل کرنے کیلئے جدوجہد کافی حد تک کامیاب ہو سکے گی۔ ذاتی امور پر رجحان رہے گا۔

برج جدی

 جولائی08  اتوار۔ نیا کام شروع کرنے کا موقع ملے گا۔ مختلف امور کی منصوبہ بندی کر سکیں گے۔ ترقیاتی کاموں میں دلچسپی رہے گی۔ ملازمتی معاملات میں حکامِ بالا کیساتھ الجھنے کی کوشش نہ کریں۔

برج دلو

 جولائی08  اتوار۔ کام میں سنجیدگی اختیار کریں۔ مالی ساکھ برقرار رکھنے کیلئے فضول خرچی نہ کریں۔امنگوں اور خواہشات کی فراوانی، سفر پر جانے کی خواہش، علمی، قانونی اور سائنسی امور میں دلچسپی بڑھے گی۔

برج حوت

 جولائی08  اتوار۔ کوئی مسئلہ سلجھاتے وقت سیاسی حکمت عملی اپنائیں۔ اہم خانگی امور طے کر سکیں گے۔ بچوں کی نگہداشت کا رجحان ہو گا۔ نئے لوگوں سے ملاقات کا امکان ہے۔ دوسرے آپکے کام کی حوصلہ افزائی کریں گے۔

 

مزید : لائف سٹائل /مخفی علوم