حجام کی دکان میں سلنڈردھماکا سے4بچوں سمیت 8افراد زخمی

حجام کی دکان میں سلنڈردھماکا سے4بچوں سمیت 8افراد زخمی
حجام کی دکان میں سلنڈردھماکا سے4بچوں سمیت 8افراد زخمی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کے نواحی علاقہ کئیرگاؤں کی حجام کی دکان میں سلنڈردھماکاہونے سے 4بچوں سمیت 8افراد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق سلنڈردھماکے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا ۔جہاں زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دی جا رہی ہے اور تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ سلنڈردھماکے کا واقعہ جنوبی چھاونی میں پیش آیا تاہم مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور