کیپٹن صفدر کا آڈیو پیغام ، آج ہی گرفتاری دینے کا اعلان

کیپٹن صفدر کا آڈیو پیغام ، آج ہی گرفتاری دینے کا اعلان
کیپٹن صفدر کا آڈیو پیغام ، آج ہی گرفتاری دینے کا اعلان

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وزیراعظم نوازشریف کے داماد اور مریم نواز کے شوہر کیپٹن صفدر نے احتساب عدالت سے سزا ملنے کے بعد نیب کو آج ہی گرفتاری دینے کا اعلان کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کا فیصلہ آنے کے بعد کیپٹن صفدر روپوش ہو گئے تھے اور حالات کو دیکھ رہے تھے تاہم گزشتہ روز نیب کو تینوں ملزمان کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کر دیئے گئے تھے اور انہوں نے چھاپے بھی مارنے شروع کر دیئے تھے لیکن کیپٹن صفدر گرفتار ی عمل میں نہیں آ سکی تاہم اب کیپٹن صفدر نے آڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے آج ہی گرفتاری دینے کا اعلان کر دیاہے ۔

آڈیو پیغام میں کیپٹن صفدر کا کہناتھا کہ میری غیر ت کا تقاضاہے کہ آج گرفتاری دیدوں ، چاہتا تھا کہ تناول میں کھڑا ہو کر گرفتاری دوں ، جہاں سے پارٹی نے فیصلہ کیا میں اس شہر سے گرفتاری دینے جا رہاہوں ۔ان کا کہناتھا کہ مسلم لیگ ن سویپ کرے گی ، میں مسلم لیگ ن کا ادنیٰ سا کارکن ہوں اور پارٹی کیلئے ووٹ مانگوں گا,سردار محمد یوسف کی قیادت میں مسلم لیگ ن کےامیدواروں کو ووٹ دیں ۔

واضح رہے کہ جمعہ کے روز احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ سناتے ہوئے نوازشریف کو گیارہ سال ، مریم نواز کو آٹھ سال جبکہ کپٹن صفدر کو اعانت جرم میں ایک سال قید بامشقت کی سزا سنائی تھی۔

کیپٹن صفدر کا آڈیو پیغام سنیئے :

مزید : Breaking News /اہم خبریں /قومی