آمدن سے زائد اثاثے‘ نیب نے پی ٹی آئی امیدوار احمد حسین ڈیہڑ کیخلاف تحقیقات شروع کر دی

آمدن سے زائد اثاثے‘ نیب نے پی ٹی آئی امیدوار احمد حسین ڈیہڑ کیخلاف تحقیقات ...
آمدن سے زائد اثاثے‘ نیب نے پی ٹی آئی امیدوار احمد حسین ڈیہڑ کیخلاف تحقیقات شروع کر دی

  

 ملتان (ویب ڈیسک) قومی اسمبلی کے حلقہ 154 ملتان سے تحریک انصاف کے امیدوار ملک احمد حسین ڈیہڑ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے اور سرکاری وسائل کے غیر قانونی استعمال کے خلاف نیب ملتان میں انکوائری جاری ہے.

نوائے وقت کے مطابق یہ انکوائری چیئرمین نیب پاکستان کے احکامات پر شروع کی گئی ہے گزشتہ چھ ماہ کے دوران انکوائری آفیسر نے ایم ڈی اے ڈپٹی کمشنر آفس اور مالیاتی اداروں سے ملک احمد حسین کے متعلق تفصیلات حاصل کر چکا ہے جبکہ کاغذات نامزدگی میں ملک احمد حسین خود 2 ارب سے زائد مالیت کے اثاثے جات ظاہر کر چکے ہیں دریں اثناءنیب کی جانب سے الیکشن کمشن کو ملک احمد حسین کے خلاف بھجوائی گئی رپورٹ میں واضح کیا گیا کہ انہوں نے نہ تو پلی بارگین کی ہے اور نہ ہی وہ کسی کیس میں سزا یافتہ ہیں۔

مزید : علاقائی /پنجاب /ملتان