این اے 151: پیر خالد محمود اور پیر زین العابدین پی ٹی آئی میں شامل

این اے 151: پیر خالد محمود اور پیر زین العابدین پی ٹی آئی میں شامل
این اے 151: پیر خالد محمود اور پیر زین العابدین پی ٹی آئی میں شامل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

خانیوال (ڈیلی پاکستان آن لائن)این اے 151سے پیر خالد محمود اور پیر زین العابدین نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کااعلان کر دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق این اے 151سے پیر خالد محمود اور پیر زین العابدین نے پریس کانفرنس کی ۔اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ توہین ختم نبوت ﷺ کی مرتکب جماعت مسلم لیگ(ن) کا مزید ساتھ نہیں دے سکتے اور35سالہ شراکت داری ختم کرتے ہیں ۔دونوں رہنماﺅں کاپاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم عام انتخابات میں پی ٹی آئی کے امیدواروں کا ساتھ دیں گے ۔اس موقع پر دونوں رہنماﺅں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ بھی عام انتخابا ت میں توہین ختم نبوت ﷺ کی مرتکب جماعت اور اس کے نمائندوں کو ووٹ نہ دیں۔