برہان وانی کا قصور بھارتی مظالم کو دنیا میں اجاگرکرناتھا،وہ کشمیری قوم کے ہیرو ہیں: مشال ملک

برہان وانی کا قصور بھارتی مظالم کو دنیا میں اجاگرکرناتھا،وہ کشمیری قوم کے ...
برہان وانی کا قصور بھارتی مظالم کو دنیا میں اجاگرکرناتھا،وہ کشمیری قوم کے ہیرو ہیں: مشال ملک

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)حریت رہنما یسین ملک کی اہلیہ مشال ملک کا کہنا ہے کہ نہتی کشمیری قوم پر 7 لاکھ بھارتی فوج مسلط کر دی گئی ،برہان وانی کا قصور بھارتی مظالم کو دنیا میں اجاگرکرناتھا،وہ کشمیری قوم کے ہیرو ہیں۔

برہان وانی کی دوسری برسی کے موقع پر اپنے ایک بیان میں حریت رہنما یسین ملک کی اہلیہ مشال ملک کا کہناتھا کہ جیلوں میں قید کشمیریوں کی اکثریت 20 سال سے کم ہے اور بھارتی فوج کشمیر میں ریپ کوجنگی ہتھیارکے طورپراستعما ل کر رہی ہے،ہمارے کشمیری لیڈرز کی زندگیاں خطرے میں ہیں لیکن  کشمیری لیڈرز خطرات کے باوجود سڑکوں پر نکلتے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ نہتی کشمیری قوم پر 7 لاکھ بھارتی فوج مسلط کر دی گئی ،برہان وانی کا قصور بھارتی مظالم کو دنیا میں اجاگرکرناتھا،وہ کشمیری قوم کے ہیرو ہیں۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد