عمران خان کی استحکام پاکستان کنونشن میں آمد،لوگوں کا احتجاج،نوازشریف زندہ باد کے نعرے

عمران خان کی استحکام پاکستان کنونشن میں آمد،لوگوں کا احتجاج،نوازشریف زندہ ...
عمران خان کی استحکام پاکستان کنونشن میں آمد،لوگوں کا احتجاج،نوازشریف زندہ باد کے نعرے

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے استحکام پاکستان کنونشن میں عمران خان کی آمد پر سابق وزیراعظم نوازشریف کے حق میں لگ گئے،مظاہرین نے عمران خان نامنظور کے بھی نعرے لگائے،اس پر انتظامیہ نے نعرے لگانے والے افراد کو کنونشن سے باہر نکال دیا۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی جانب سے اسلام آباد میں استحکام پاکستان کنونشن کا انعقاد کیا گیا،عمران خان جب کنونشن سنٹر پہنچے تو وہاں موجود کچھ لوگوں نے احتجاج کیا اور نواز شریف زندہ باد کے نعرے لگائے، نعرہ بازی کرنے والے افراد کا تعلق گجربرادری سے بتایا ہے ۔

انتظامیہ نے نعرے لگانے والے افراد کو کنونشن سینٹر سے باہر نکال دیا گیالیکن وہ باہر جاتے ہوئے بھی عمران خان نامنظور کے نعرے لگاتے رہے۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد