پی ٹی آئی کرپشن سے پاک نئے پاکستان کیلئے کوشاں ، پنجاب سے ن لیگ کا صفایا، اب زرداری کی باری ہے: شاہ محمود قریشی

پی ٹی آئی کرپشن سے پاک نئے پاکستان کیلئے کوشاں ، پنجاب سے ن لیگ کا صفایا، اب ...
پی ٹی آئی کرپشن سے پاک نئے پاکستان کیلئے کوشاں ، پنجاب سے ن لیگ کا صفایا، اب زرداری کی باری ہے: شاہ محمود قریشی

عمرکوٹ(ریحان شبیر سے )پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نےکہا ہے تحریک انصاف کرپشن سے پاک نئے پاکستان کےلیے جہدوجہد کررہی ہے پنجاب سے مسلم لیگ نواز تتر بتتر ہوچکی ہے ،اب سندھ سے زرداری لیگ کا صفایا کرنا ہے ،تحریک انصاف پاکستان میں لوگوں کی امید کی کرن بن چکی ہے۔ مخدوم شاہ محمود قریشی نے آج عمرکوٹ ضلع کے مختلف شہروں شادی پلی بچا بند سمیت مختلف مقامات پر عوامی اجتماعات اور میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔

مخدوم شاہ محمود قریشی نےکہا کہ مسلم لیگ ن انتشار کا شکار ہوچکی ہے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کا اپنا ایک بیانیہ ہے تو دوسری طرف شہبازشریف کا اپنا بیانیہ ہے انہوں نے کہا کہ آنے والا وقت پاکستان تحریک انصاف کا ہے "25"جولائی کا سورج کرپشن سے پاک نئے پاکستان کا سورج طلوع ہوگا مخدوم شاہ محمود قریشی نےکہا کہ پیپلزپارٹی نے لوگوں کو مایوس کیا ہے ہمیں الیکشن میں انقلاب لانا ہے انشاءاللہ الیکشن میں سندھ میں تحریک انصاف اور جی ڈی ای کے امیدوار بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے مخدوم شاہ محمود آج دوروزہ دورے پر ضلع عمرکوٹ ضلع تھرپارکر میں اپنے حلقے انتخاب میں مختلف عوامی اجتماعات سے خطاب کرینگے سترہ جولائی کو عمرکوٹ میں تحریک انصاف اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے مرکزی رہنما ایک بڑے جلسے عام سے خطاب کرینگے ۔

یہ امر قابل ذکر ہےکہ مخدوم شاہ محمود قریشی سندھ میں قومی اسمبلی کے دو حلقہ عمرکوٹ کے حلقہ NA"220"اور ضلع تھرپارکر کے حلقہ NA221"میں الیکشن میں حصہ لےرہے ہیں عمرکوٹ اور تھرپارکر ضلع میں تحریک انصاف اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہے ضلع عمرکوٹ آمد پر شاہ محمود قریشی کا انتہائی شاندار استقبال کیا گیا شادی پلی بچابند سامارو اور دیگر مقامات پر شاہ محمود عوامی اجتماعات سے خطاب کےبعد تھر کےلیے روانہ ہوجائیں گئے شاہ محمود قریشی کے ہمراہ گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے رہنماؤں سندھ کے سابق وزیراعلیٰ ڈاکٹر ارباب غلام رحیم سابق وزیراعلیٰ سید مظفر حسین شاہ فقیر جادم منگریو سامارو میں ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرینگے جس کےبعد شاہ محمود قریشی تھرپارکر کےلیے روانہ ہوجائیں گئے   ۔

مزید : علاقائی /سندھ /عمرکوٹ

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...