A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined offset: 0

Filename: frontend_ver3/Sanitization.php

Line Number: 1246

Error

A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined offset: 2

Filename: frontend_ver3/Sanitization.php

Line Number: 1246

مراد علی شاہ کی زیادتیوں کیخلاف مکینوں کا قرآن پاک اٹھا کر احتجاج

مراد علی شاہ کی زیادتیوں کیخلاف مکینوں کا قرآن پاک اٹھا کر احتجاج

Jul 08, 2018 | 14:23:PM

 نوشہر وفیروز (آن لائن ) پی پی امیدوار کی زیادتیوں کے خلاف علاقہ مکینوں نے قرآن پاک اٹھا کر احتجاج  کیا۔

تفصیلات کے مطابق نوشہرو فیروز کے کے علاقے بھر یاسٹی کے نواحی گاؤں کبڑ خان کے علائقہ مکینوں کی جانب سے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء اور پی ایس 34کے امیدوار سید مراد علی شاہ کی زیادتیوں کے خلاف قرآن پاک اٹھا کر احتجاج کیا گیا۔ اس موقع پر کبڑ خان ، شرف دین لاشاری ، سائیں ڈنو ، نور محمد اور دیگر نے کہا کہ پی پی رہنماء سید مراد علی شاہ پر نے زیادیتوں کی انتہا کر دی ہے جنہوں نے دیھ راجو کیریو میں سروے نمبر 1.2.3A843,میں 24ایکڑ 28گھنٹہ زمین پر قبضہ کرکے ہمیں بے دخل کردیا ہے جو کہ ہمارے ابا دادا کی ملکیت ہے جبکہ سید مراد علی شاہ نے زمین کے جھوٹے کاغذ بنا کر زمین اپنے نام کروادی ہے اور اسلحہ برادر افراد کو وہاں بیٹھا رکھا ہے جوکہ ہمارے ساتھ ظلم کی انتہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سید مراد علی شاہ اور اسکے مسلح افراد لوگ ہمیں دھمکیاں دے رہے ہیں،اگر کسی نے بھی آواز بلند کی تو اسے جان سے مار دیا جائیگا انہوں نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر سید مراد علی شاہ کے خلاف کارروائی کر کے ہمارے ساتھ انصاف کیا جائے۔

مزیدخبریں