بااثر افراد کی دو شیزہ سے کئی ماہ تک زیادتی ، اغواء کرکے حمل گرادیا
میانوالی (ویب ڈیسک) میانوالی اورخوشاب کے نواحی علاقے میں شادیہ میں 15سالہ دو شیزہ کو علاقے کے بااثر افراد کئی ماہ تک زیادتی کا نشانہ بناتے رہے، متاثرہ لڑکی کو حمل ہوجانے کی وجہ سے ملزمان نے اغواء کر کے حمل گرادیا ،واں بھچراں کے بااثر پورا خاندان سے تعلق رکھنے والے محمد جاوید اور سعید پوڑا وغیرہ کئی ماہ تک زیادتی کا نشانہ بناتے رہے۔
روزنامہ خبریں کے مطابق زیادتی کار شکار لڑکی کی بھائی اور والد نے بتایاکہ میانوالی کے نواحی علاقے واں بھچراں شادیہ میں علاقے کے بااثر افراد غریب محنت کش کی بیٹی پندرہ سالہ دو شیزہ کو کئی ماہ زیادتی کا نشانہ بناتے رہے جس کی وجہ سے متاثرہ لڑکی حاملہ ہوگئی، ملزمان نے اپنا جرم چھپانے کی خاطر حمل گرادیا۔ زیادتی کا شکار پندرہ سالہ دوشیزہ(س) نے بتایا کہ ملزمان محمد جاوید ولد محمد رمضان قوم پوڑا محمد سعید ولد محمد اقبال و دیگر مجھے کئی ماہ زیادتی کا نشانہ بناتے رہے اور مختلف طریقوں سے بلیک میل کر تے رہے ۔
دوسری جانب ترجمان میانوالی پولیس کے مطابق ڈی پی او میانوالی سید کرار حسین نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے ملزم محمد جاوید ولد محمد رمضان قوم پوڑا سکنہ واں بھچراں کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا جبکہ باقی ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ اس واقعے کو نمل کے علاقے کیساتھ جوڑا جارہا ہے لیکن دراصل یہ واقعہ وادی نمل سے 70 کلومیٹر دور کا ہے لیکن بدقسمتی سے اسے مقامی صحافی نے دوسرے علاقے کیساتھ جوڑ دیا۔