فواد حسن فواد کی گرفتاری ، ڈی یم جی افسروں میں خفیہ رابطے، دفاع نہ کرنے کا فیصلہ

فواد حسن فواد کی گرفتاری ، ڈی یم جی افسروں میں خفیہ رابطے، دفاع نہ کرنے کا ...
فواد حسن فواد کی گرفتاری ، ڈی یم جی افسروں میں خفیہ رابطے، دفاع نہ کرنے کا فیصلہ

  

اسلام آباد (آن لائن ) طاقتور بیورو کریٹ فواد حسن فواد کی گرفتاری کے بعد ڈی ایم جی گروپ کے اعلیٰ افسران نے خفیہ رابطوں میں فواد حسن فواد کا دفاع نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ڈی ایم جی گروپ کے اعلیٰ افسرا نے اس بات پر بھی اتفاق کیا ہے کہ بطور سیکرٹری وزیراعظم فواد حسن فواد نے ریاست کی بجائے شریف خاندان کے مفادات کا تحفظ کیا لہٰذا جس ڈی ایم جی افسر نے گزشتہ 5سال کے دوران جو کچھ کیا اس کا وہ خود ذمہ دار ہے اور نتائج خود بھگتے ، فواد حسن فواد اور اسکا ہم خیال گروپ اپنے آپ کو مدینے کا ڈومیسائل جبکہ باقی دی ایم جی افسران کو مٹھی کا ڈومیسائل والے افسران سمجھتے تھے۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ دو روز سے فواد حسن فواد کی گرفتاری کے بعد ڈی ایم جی کے اعلیٰ افسران کے فون مسلسل رابطے شروع ہوگئے اور وہ ایک دوسرے کے ساتھ رابطے میں گلے شکوے اور سول سروسز کو پہنچائے جانے والے نقصانات پر افسوس کرتے رہے۔ نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر گریڈ 22کے ڈیم ایم جی کے سینئر بیورو کریٹس ے آن لائن کو بتایا کہ ڈیم ایم جی لاہوری گروپ میں بعض بیورو کریٹس فواد حسن فواد کے قریب رہے اور انہیں گزشتہ 4سے پانچ سال اہم عہدوں پر تعیناتی دیتے رہے ، اس دوران پاکستان ایڈمنسٹریٹس سروس(پاس) کے کھڈے لائن لگائے گئے افسران میں یہ بات کافی مشہور رہی کہ فواد حسن فواد کے لاہوری گروپ کے پاس کے منظور نظر افسران کا ڈومیسائل مدینہ کا ہے جبکہ ان کا دومیسائل مٹھی کا ہے۔

فواد حسن فواد کی گرفتاری کے بعد ڈی ایم جی کے افسران نے خفیہ رابطوں کے ذریعے اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ سابق پرنسپل سیکرٹری ٹو پی ایم نے ریاست کی بجائے شریف خاندان کے مفادات کو مد نظر رکھا ہے ، اب جس بھی ڈی ایم جی گروپ کے فوا دحسن فواد سمیت ہم خیال گروپ کے بیورو کریٹس کے خلاف جو بھی کارروائی ہوگی وہ اپنے کئے کا خودذمہ دار ہے۔ ذرائع نے تبایا کہ فواد حسن فواد کے ہم خیال گروپ میں سیکرٹری صنعت و پیدوار معروف افضل ، سیکرٹری پٹرولیم ڈویژن محمد جلال سکندر سلطان ، چیئرمین سٹیٹ لائف انشورنس کا رپوریشن شعیب میر میمن ، سابق سیکرٹری اسٹبلشمنٹ ڈویژن اسد حیاء الدین ، سیکرٹری نیشنل ہیلتھ زاہد سعید ، چیف سیکرٹری خیبرپختونخواہ نوید کا مران بلوچ ، چیف سیکرٹری اکبر حسین درانی ، سیکرٹری کیڈ ثاقب عزیزسمیت دیگر شامل ہیں۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد