کیپٹن صفدرآج راولپنڈی میں ریلی کے دوران گرفتاری پیش کریں گے : چوہدری تنویر
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما چوہدری نتویر نے کہاہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کے داماد اور مریم نواز کے شوہر کیپٹن صفدر راولپنڈی میں ریلی کے دوران اپنی گرفتاری پیش کریں گے ۔
تفصیلات کے مطابق چوہدری تنویر کا کہناتھا کہ مقامی قیادت لیاقت روڈ سے ریلی کا آغاز کرے گی اور کیپٹن صفدر بھی وہیں گرفتاری پیش کریں گے ۔یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ کیپٹن صفدر نے آڈیو پیغام کے ذریعے آج ہی گرفتاری پیش کرنے کااعلان کر دیا تھا اور اب وہ رالپنڈی میں ریلی میں پہنچ گئے ہیں جہاں وہ اپنی گرفتاری پیش کریں گے ۔