پی ٹی آئی میں شامل ہونا میری غلطی تھی ، نوبزادہ وحید خان

08 جولائی 2018 (14:54)

میانوالی (ویب ڈیسک)نواب آف کالا باغ ملک وحید خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی میں شامل ہونا ہماری غلطی تھی، ہم پانچ سال سے پی ٹی آئی کی انتخابی مہم چلاتے رہے اور خرچہ کرتے رہے۔ اب عوام بھی ہوشیار ہوچکی ہے اب کھوکھلے نعروں سے عوام کو بیوقوف نہیں بنایا جا سکتا۔

روزنامہ جنگ کے مطابق کا لا باغ میں اسٹیٹ منیجر حاجی محمد جاوید کی طرف سے کالا باغ اپنی رہائش گاہ پر دیے گئے ایک استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ  ہمارا خاندان کئی عشروں سے لوگوں کی خدمت کرتا چلا آیا ہے آئندہ بی یہ سلسلہ جاری رہے گا اس موقع پر سابق صوبائی وزیر آبپاشی امانت اللہ خان شادی نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ ہم ہر وقت حلقہ میں عوام کے ساتھ موجود ہوتے ہیں اور مخالفین کی طرح دس سال بعد عوام کو منہ نہیں دکھاتے ۔

مزیدخبریں