ہم چند روز میں لاہور آ رہے ہیں : مریم نواز

ہم چند روز میں لاہور آ رہے ہیں : مریم نواز
ہم چند روز میں لاہور آ رہے ہیں : مریم نواز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے اعلان کیاہے کہ ” ہم چند روز میں لاہور آ رہے ہیں ، میاں صاحب نے قدم بڑھا دیا ،قوم ان کے پیچھے کھڑی ہے “۔
لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز کا کہناتھا کہ قربانی ہم دیں گے اور اس کا ثمر پاکستانی عوام کو ملے گا، فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو چکے ،کامیابی جلد ہو گی، نواز شریف پہلے لیڈر ہیں جو سزا بھگتنے پاکستان جا رہے ہیں، نواز شریف نے جو قربانیاں دیں وہ کسی نے نہیں دیں، میاں صاحب نے قدم بڑھا دیا ،قوم ان کے پیچھے کھڑی ہے،سیاسی لیڈرز سزا کا سن کر بھاگتے ہیں ، ہم واپس جائیں گے۔
دوسری جانب کیپٹن صفدر بھی گرفتاری دینے کیلئے راولپنڈی میں ن لیگ کی ریلی میں پہنچ چکے ہیں جہاں وہ ریلی کی قیادت کر رہے ہیں ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -