کیپٹن صفدر کی ریلی لال حویلی کے قریب پہنچ گئی، تھانہ وارث پولیس نے گرفتاری کیلئے ناکہ لگا لیا

کیپٹن صفدر کی ریلی لال حویلی کے قریب پہنچ گئی، تھانہ وارث پولیس نے گرفتاری ...
کیپٹن صفدر کی ریلی لال حویلی کے قریب پہنچ گئی، تھانہ وارث پولیس نے گرفتاری کیلئے ناکہ لگا لیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما کیپٹن صفدر کی ریلی عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی لال حویلی کے قریب پہنچ گئی،تھانہ وارث پولیس نے نیب کی درخواست پر ن لیگ کے رہنما کی گرفتاری کیلئے ناکہ لگا لیا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما کیپٹن صفدر گرفتاری دینے کیلئے راولپنڈی پہنچ گئے ،کیپٹن صفدرپارٹی رہنماﺅں اور کارکنوں کی ریلی کیساتھ لیاقت باغ کی جانب رواں دواں ہیں اور ان کی ریلی عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی لال حویلی کے قریب پہنچ گئی ہے۔نیب نے ملزم کی گرفتاری کیلئے پولیس کودرخواست دے دی اور تعاون مانگ لیا،تھانہ وارث پولیس نے کیپٹن(ر)صفدرکی گرفتاری کیلئے ناکہ لگا لیا جہاں ان کو روکا جائے گا اور گرفتاری حاصل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد