”ہمارا سکور اچھا تھا لیکن اس پاکستانی نے ۔۔۔“ آسٹریلوی کپتان نے ایسی بات کہہ دی کہ جان کر آپ کو بھی بے حد فخر ہو گا

”ہمارا سکور اچھا تھا لیکن اس پاکستانی نے ۔۔۔“ آسٹریلوی کپتان نے ایسی بات ...
”ہمارا سکور اچھا تھا لیکن اس پاکستانی نے ۔۔۔“ آسٹریلوی کپتان نے ایسی بات کہہ دی کہ جان کر آپ کو بھی بے حد فخر ہو گا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

ہرارے (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان نے ٹرائی اینگولر سیریز کے فائنل میچ میں آسٹریلیا کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کر لی ہے جس میں فخر زمان نے انتہائی شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 91 رنز کی اننگ کھیلی جس کا اعتراف آسٹریلوی کپتان نے بھی اپنی گفتگو میں کیا ۔

میچ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آسٹریلوی کپتان کا کہناتھا کہ سکور بہت اچھا تھا لیکن پاکستانی کھلاڑی فخر زمان کی بیٹنگ نے میچ کا پانسہ ہی پلٹ کر رکھ دیا جبکہ پاکستان کی پوری ٹیم نے اچھا کھیل پیش کیا ۔ ان کا کہناتھا کہ ہماری ٹیم نے اچھا کھیل پیش کیا لیکن کامیابی حاصل نہیں کر سکی ۔

مزید : کھیل