محمد صفدر راولپنڈی کے بازار میں کھڑے ہیں گرفتار کرلیں،فیصلے میں تسلیم کیا گیا کہ نواز شریف پر کرپشن ثابت نہیں ہوسکی: مریم اورنگزیب

محمد صفدر راولپنڈی کے بازار میں کھڑے ہیں گرفتار کرلیں،فیصلے میں تسلیم کیا ...
محمد صفدر راولپنڈی کے بازار میں کھڑے ہیں گرفتار کرلیں،فیصلے میں تسلیم کیا گیا کہ نواز شریف پر کرپشن ثابت نہیں ہوسکی: مریم اورنگزیب

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ محمد صفدر راولپنڈی کے بازار میں کھڑے ہیں گرفتار کرلیں،احتساب عدالت کے فیصلے میں تسلیم کیا گیا کہ نواز شریف پر کرپشن ثابت نہیں ہوسکی ۔

میڈیا سے گفتگو میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم اورنگزیب کا کہناتھا کہ ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ5 سے 6 مرتبہ موخر کیا گیا اورفیصلے میں تسلیم کیا گیا کہ نواز شریف پر کرپشن ثابت نہیں ہوسکی،یہ فیصلہ ماضی کے فیصلوں کا تسلسل ہے،نوازشریف اور مریم نواز جمعہ کو واپس آئیں گے اور وہ آج بھی اس فیصلے کا سامنا کرنے کو تیا ر ہیں۔مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ مقدمہ یہ ہے کہ دادا نے جائیداد پوتے کو دی تو والد کو گرفتار کرلیا جائے،کسی قسم کاثبوت نہیں جمع کرایاگیاکہ ایون فیلڈ نوازشریف کی ملکیت ثابت ہو،مریم نواز کو تصورکی بنیاد پر7سال سزا دی گئی،جومعاہدہ بہن بھائی میں ہوا اسے کہا گیا کہ جعلی ہے،پاکستان کے عوام آج بھی نوازشریف کے ساتھ ہیں۔

مزید : قومی /سیاست /علاقائی /پنجاب /لاہور

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...