دیواریں کھڑی کرنا مشرق وسطی میں قیام امن کی راہ میں رکاوٹ: پاپائے روم

دیواریں کھڑی کرنا مشرق وسطی میں قیام امن کی راہ میں رکاوٹ: پاپائے روم
دیواریں کھڑی کرنا مشرق وسطی میں قیام امن کی راہ میں رکاوٹ: پاپائے روم

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

روم(اے این این)پاپائے روم نے کہا ہے کہ دیواریں کھڑی کرنے، علاقوں پر قبضہ کرنے کے سبب مشرقی وسطی میں قیام امن کبھی ممکن نہیں ہو سکے گا۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق اطالوی شہر باری میں کیتھولک مسیحیوں کے ایک مذہبی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے پوپ فرانسس نے اسرائیلی فلسطینی تنازعے کے دو ریاستی حل پر بھی زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ مشرق وسطی میں ہر برادری کا احترام لازمی ہے نہ کہ صرف ان کا جو اکثریت میں ہیں۔ پاپائے روم نے مزید کہا کہ ایک طرف امن کی بات کی جا رہی ہے اور دوسری جانب وہی قوتیں اسلحہ اکٹھاکر رہی ہیں۔

مزید : بین الاقوامی