نوجوان دولہا ہنی مون کے چوتھے ہی دن اچانک انتقال کر گیا، پوسٹ مارٹم کیا گیا تو وجہ کیا نکلی؟ جان کر دُلہن کو بھی زندگی کا سب سے زور دار جھٹکا لگ گیا کیونکہ ۔۔۔

نوجوان دولہا ہنی مون کے چوتھے ہی دن اچانک انتقال کر گیا، پوسٹ مارٹم کیا گیا ...
نوجوان دولہا ہنی مون کے چوتھے ہی دن اچانک انتقال کر گیا، پوسٹ مارٹم کیا گیا تو وجہ کیا نکلی؟ جان کر دُلہن کو بھی زندگی کا سب سے زور دار جھٹکا لگ گیا کیونکہ ۔۔۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ کا ایک نوبیاہتا جوڑا افریقہ میں ہنی مون منانے گیا لیکن ہنی مون کے چوتھے روز ہی اچانک دولہا کی موت واقع ہو گئی۔ جب اس کا پوسٹ مارٹم کیا گیا تو موت کی ایسی وجہ سامنے آئی کہ دلہن کو زندگی کا سب سے بڑا جھٹکا لگ گیا۔ دی مرر کی رپورٹ کے مطابق 31سالہ ایلن سمزافریقی ملک کیپ وردے میں فوڈ پوائزننگ کی شکایت ہوئی اور اسے ہسپتال لیجایا گیا لیکن وہاں اس کی موت واقع ہو گئی۔ جب اس کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آئی تو اس کی 33سالہ دلہن ایمی کو پتا چلا کہ دراصل اس کا شوہر پھیپھڑوں کے کینسر کا شکار تھا اور اس کی موت اسی کینسر کی وجہ سے ہوئی۔

ایمی کا کہنا تھا کہ ’’مجھے ایلن کی موت کا یقین نہیں ہو رہا۔ اس میں کینسر کی کوئی علامات نہیں تھیں۔ یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ اس کا کینسر اتنا خطرناک ہو چکا ہو اور اس کی کوئی علامت ہی ظاہر نہ ہو۔میں اسے فوڈ پوائزننگ کی شکایت کی وجہ سے ہسپتال لے کر گئی۔ ڈاکٹروں نے مجھے کمرے سے باہر نکال دیا اور ایک گھنٹے بعد ایک نرس میرے پاس آئی اور مجھے اندر جانے کو کہا۔ جب میں اندر گئی تو سامنے ایلن مردہ حالت میں پڑا تھا۔میں یہ ماننے کو تیار نہیں تھی کہ فوڈ پوائزننگ کی وجہ سے وہ مر گیا ہے۔ تاہم جب اس کا پوسٹ مارٹم کیا گیا تو پھیپھڑوں کے کینسر کے انکشاف نے مجھے نئے صدمے سے دوچار کر دیا۔‘‘

مزید : ڈیلی بائیٹس