پاکستان میں الیکشن سے پہلے فیس بک نے بڑا قدم اُٹھا لیا ، اعلان کر دیا کہ ۔۔۔

پاکستان میں الیکشن سے پہلے فیس بک نے بڑا قدم اُٹھا لیا ، اعلان کر دیا کہ ۔۔۔
پاکستان میں الیکشن سے پہلے فیس بک نے بڑا قدم اُٹھا لیا ، اعلان کر دیا کہ ۔۔۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ کے صدارتی انتخابات میں فیس بک پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ اس کے کروڑوں صارفین کا ڈیٹا انتخابی نتائج پر اثرانداز ہونے کے لیے استعمال کیا گیا ہے۔ اس الزام کے بعد فیس بک عالمی سطح پر شدید تنقید کی زد میں تھا چنانچہ اب اس نے پاکستان کے عام انتخابات سے قبل ایک انتہائی اہم اعلان کر دیا ہے۔ خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق فیس بک کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ اپنے سکیورٹی فیچرز کو مزید مضبوط بنا رہا ہے اور ایسے اقدامات تیزی سے اٹھا رہا ہے تاکہ فیس بک کسی بھی ملک کے انتخابات پر اثرانداز نہ ہو سکے۔ مختلف سیاسی جماعتوں کے فیس بک پیجز اور انتخابی امیدواروں کے اکاؤنٹس کی سکیورٹی بڑھائی جا رہی ہے اور متعلقہ ممالک میں لوگوں کے فیس بک اکاؤنٹ پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے اور ایسا مواد ڈیلیٹ کیا جا رہا ہے جو الیکشن پر اثرانداز ہو سکتا ہے۔
پاکستان میں فیس بک کے ترجمان صارم عزیز کا کہنا تھا کہ ’’جن ممالک میں آئندہ چند ہفتوں یا مہینوں کے درمیان انتخابات ہونے جا رہے ہیں وہاں سکروٹنی انتہائی سخت کر دی گئی ہے۔ اس مقصد کے لیے ٹیمیں مختص کر دی گئی ہیں جو اس پلیٹ فارم کو الیکشن پر اثرانداز ہونے سے روکیں گی۔پاکستان میں الیکشن کو شفاف بنانے کے لیے ہم الیکشن کمیشن کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔ الیکشن کمیشن کے حکام کو تربیت کی فراہمی بھی شروع کر دی گئی ہے۔ انہیں سکھایا جا رہا ہے کہ فیس بک کس طرح کام کرتا ہے۔اس سے انتخابات کی شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے گا۔ ‘‘