’’بھائی‘‘ بول لو ’’انکل‘‘نہیں بولنا:سلمان خان کی ہدایت

’’بھائی‘‘ بول لو ’’انکل‘‘نہیں بولنا:سلمان خان کی ہدایت
’’بھائی‘‘ بول لو ’’انکل‘‘نہیں بولنا:سلمان خان کی ہدایت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(یواین پی) سلمان خان کو انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں ہر کوئی ’’بھائی‘‘بلاتا ہے جس کا اداکار کو بالکل برا نہیں لگتا لیکن جو بات انہیں پسند نہیں وہ یہ کہ کوئی بھی ان کو ’’انکل‘‘ کہہ کر نہ پکارے۔ 
رپورٹ کے مطابق 52 سالہ سلمان خان نے اپنے ٹی وی شو ’’دس کا دم‘‘میں یہ بات مداحوں سے شیئر کی کہ وہ نہیں چاہتے کہ کوئی بھی انہیں ’’انکل‘‘ کہے۔رپورٹ کے مطابق شو میں جب یہ سوال ایک کھیل کے درمیان اٹھایا گیا کہ کتنی خواتین نے خود کو ’’ آنٹی ‘‘ بلانے پر کس کو ڈانٹا ہوگا؟ تو اس پر اداکار نے کہا انہوں نے بھی اپنے گھر میں موجود تمام بچوں کو خاص طور پر سمجھایا ہے کہ انہیں’’ انکل ‘‘ نہ کہا جائے۔
رپورٹ کے مطابق سلمان خان نے یہ بھی کہا انہوں نے اپنے دوستوں کے بچوں کو بھی یہی سمجھایا ہے کہ انہیں’’ انکل ‘‘ نہ کہا جائے اور دھمکی دی کہ اگر کبھی بھی کسی نے انہیں’’ انکل ‘‘ کہا تو وہ اس سے پھر نہیں ملیں گے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ بہت سی بالی ووڈ اداکارائیں بھی سلمان خان کو بھائی ہی کہہ کر بلاتی ہیں تاہم اداکار اس کا بالکل برا نہیں مانتے۔ 

مزید :

تفریح -