18سالہ لڑکی سے 30منٹ تک کئی بار جنسی زیادتی کا کرنیوالا درندہ کیفر کردارتک پہنچ گیا

18سالہ لڑکی سے 30منٹ تک کئی بار جنسی زیادتی کا کرنیوالا درندہ کیفر کردارتک ...
18سالہ لڑکی سے 30منٹ تک کئی بار جنسی زیادتی کا کرنیوالا درندہ کیفر کردارتک پہنچ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن)خفیہ کیمروں نے پول کھول دیا ، برطانیہ میں 18سالہ لڑکی کو گلی میں گھسیٹنے اور پھر اس کے کپڑے پھاڑ30منٹ تک کئی بار جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے میو نسپل کمیٹی کے ملازم کو 8سال قید کی سزا سنا دی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق سنجے نیکر جو لند ن میونسپلٹی میں ملازم ہے نے لڑکی کو اس وقت زیادتی کانشانہ بنا یا جب وہ ایک نائٹ کلب سے باہر آرہی تھی ۔ تفصیلات کے مطابق پولیس کو لندن برج کے قریب زمین پر پڑی ہوئی ایک حواس باختہ لڑکی ملی جس کا انٹرویئر اترا ہوا تھا ۔ اس کو مقامی پولیس سٹیشن منتقل کیاگیا جہاں سے اس نے اپنے ساتھ بیتنے والے واقعات کی تفصیل سنائی جبکہ ملزم سنجے نیکر سے پوچھ گچھ کرنے پر اس نے بتایا کہ میں نے لڑکی کے ساتھ زیادتی نہیں کی بلکہ اس نے خود مجھ سے جنسی ضرورت پوری کرنے کی التجا کی تھی جب وہ مجھ کو نائٹ کلب میں ملی ۔

بعد ازاں موقع پرلگے خفیہ کیمروں نے حقیقت فاش کردی جن میں نظر آنیوالی فوٹیچ کے مطابق ملزم سنجے لڑکی کو کاندھوں پر رکھ بھاگتا اور پھر ایک تاریک گلی میں گھسیٹتا ہوا نظر آتا ہے ۔ اس دوران اس نے لڑکی کے کپڑے زبردستی اتارے اور اس کو گلی میں لٹا کر 30منٹ تک کئی بار جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا ، مجسٹریٹ نے سی ٹی وی فوٹیچ اور متاثر ہ لڑکی کے بیانات کی روشنی میں ملزم کو 8سال قید کی سزا سنادی ۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -