نیب نے لیگی رہنماﺅں کے بعد اب مسلم لیگ ن کے کارکنوں پربھی بجلیاں گرا دیں ،ایسا حکم جاری کردیا کہ کارکن شدید خوف میں مبتلا ہو جائیں گے

نیب نے لیگی رہنماﺅں کے بعد اب مسلم لیگ ن کے کارکنوں پربھی بجلیاں گرا دیں ...
نیب نے لیگی رہنماﺅں کے بعد اب مسلم لیگ ن کے کارکنوں پربھی بجلیاں گرا دیں ،ایسا حکم جاری کردیا کہ کارکن شدید خوف میں مبتلا ہو جائیں گے

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن )نیب حکام نے اعلان کیا ہے کہ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر معاونت کرنے والوں اور پناہ دینے والوں کے خلاف کارروائی ہو گی ۔نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق نیب حکام نے کہا ہے کہ نیب افسران کو کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی گرفتاری سے روکنے کے لیے معاونت کرنے والوں کی ویڈیوز کے ذریعے شناخت کی جا ئے گی جس کے بعد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی معاونت کرنے والوں اور پناہ دینے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر سزا یافتہ مجرم ہیں ،میڈ یا اس کی تشہیر سے گریز کرے کیونکہ ان کی تشہیر سے لا قانونیت کا خطرہ ہے ۔نیب حکام نے مزید کہا کہ میڈ یا کو چاہیے کہ مجرم کی تشہیر سے گریز کریں ۔

واضح رہے کہ آج جب نیب افسران راولپنڈی میں کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو گرفتار کرنے کے لیے لیگی رہنماﺅں کی ریلی میں پہنچے تھے تو لیگی کارکنان نے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو حصار میں لے لیا تھا جس کی وجہ سے نیب افسران کی دو رکنی ٹیم کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو گرفتار نہیں کر سکی تھی ۔

مزید : قومی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...