شمالی کوریانے امریکی وزیر خارجہ کے ساتھ مذاکرات کو قابل افسوس قرار دے د یا

شمالی کوریانے امریکی وزیر خارجہ کے ساتھ مذاکرات کو قابل افسوس قرار دے د یا
شمالی کوریانے امریکی وزیر خارجہ کے ساتھ مذاکرات کو قابل افسوس قرار دے د یا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

پیانگ یانگ (صباح نیوز)شمالی کوریانے امریکی وزیر خارجہ کے ساتھ مذاکرات کو قابل افسوس قرار دے دیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی وزیر خارجہ2روز سے پیانگ یانگ میں موجود تھے، انہوں نے دوبارہ ایٹمی سرگرمیاں شروع کرنے پر کورین حکام سے مذاکرات کئے۔ پومپیو شمالی کورین لیڈر کم جونگ ان سے تو نہ مل سکے لیکن انہوں نے کورین مذاکرات کار کم یونگ چول اور ان کی ٹیم سے ملاقات کی۔امریکی وزیر خارجہ نے ایٹمی پروگرام ختم کرنے سے متعلق پیانگ یانگ سے تفصیلات مانگیں۔کم یونگ چول نے بیان میں کہاکہ امریکی وزیر خارجہ کا رویہ قابل افسوس اور گینگسٹر جیسا تھا۔ یکطرفہ طور پر ایٹمی پروگرام بند کرنے کیلئے امریکی دباؤنامناسب ہے۔ تمام صورتحال کے باجود شمالی کورین لیڈر کم جونگ ان سنگاپور میں ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی روشنی میں امریکا سے تعلقات جاری رکھنا چاہتے ہیں۔ دو روز کے مذاکرات کے بعد واپسی پر مائیک پومپیو نے کوریا رہنماؤں کے رویئے کو ملا جلا قرار دیا۔ انہوں نے کہا مجموعی طور پر مذاکرات میں پیش رفت ہوئی ہے۔

مزید : بین الاقوامی