”کیا آپ نواز شریف اور مریم نواز کے استقبال کے لیے جائیں گے ؟“منیب فاروق کے سوال پر حمزہ شہباز شریف نے ایسا جواب دے دیا کہ بڑا خطرہ پیدا ہو گیا

”کیا آپ نواز شریف اور مریم نواز کے استقبال کے لیے جائیں گے ؟“منیب فاروق کے ...
”کیا آپ نواز شریف اور مریم نواز کے استقبال کے لیے جائیں گے ؟“منیب فاروق کے سوال پر حمزہ شہباز شریف نے ایسا جواب دے دیا کہ بڑا خطرہ پیدا ہو گیا

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کے صاحبزادے اور لیگی رہنما حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز کی وطن واپسی پر میں استقبال کے لیے ائیر پورٹ جاﺅں گا ۔نجی نیوز چینل جیونیوز کے پروگرام میں اینکر پرسن منیب فاروق نے سوال کیا کہ کیا نواز شریف اور مریم نواز کے استقبال کے لیے آپ ائیر پورٹ جائیں گے ؟اس پر جواب دیتے ہوئے حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ اس بارے میں پارٹی ایک رائے رکھتی ہیں ،میں بالکل جاﺅں گا ۔ان کا کہنا تھاکہ نواز شریف کی وطن واپسی پر میں ،شہباز شریف ،لیگی قیادت اور کارکنان سب ان کا استقبال کرنے کے لیے ائیر پورٹ جائیں گے اور وہاں احتجاج بھی ریکارڈ کرائیںگے ۔

واضح رہے کہ آج نیب افسران کی جانب سے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی گرفتاری سے قبل مسلم لیگ ن کی ایک ریلی میں کارکنوں نے حصار بنا کر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو گرفتاری سے قبل معاونت فراہم کی جس کے بعد نیب حکام نے اعلان کیا کہ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر معاونت کرنے والوں اور پناہ دینے والوں کے خلاف کارروائی ہو گی۔مبصرین کا خیال ہے کہ نواز شریف کی وطن واپسی پر اگر لیگی کارکنوں نے اس طرح کا کوئی اقدام کرنے کی کوشش کی تھی خطرناک نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔

مزید : قومی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...