حکمرانوں کو 10 سال تک بھاشا ڈیم بنانے سے کس نے روکا؟ چودھری شجاعت

حکمرانوں کو 10 سال تک بھاشا ڈیم بنانے سے کس نے روکا؟ چودھری شجاعت
حکمرانوں کو 10 سال تک بھاشا ڈیم بنانے سے کس نے روکا؟ چودھری شجاعت

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ ن لیگ بھاشا ڈیم کو انتخابی منشور میں شامل کرنے سے پہلے یہ بتائے دس سال تک اس کو کیوں روکے رکھا؟

دنیا نیوز کے مطابق چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ 2006ءمیں بھاشا ڈیم کا افتتاح جنرل پرویز مشرف اور چودھری پرویز الہیٰ نے کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ پانی کا مسئلہ پاکستان کی قومی سلامتی اور بقا کا مسئلہ بن چکا ہے، چیف جسٹس کی جانب سے بھاشا ڈیم کی فوری تعمیر کا حکم تاریخی اہمیت کا حامل ہے۔انہوں نے کہا کہ سیاستدان جمہوریت کا راگ تو الاپتے ہیں لیکن کتنے افسوس کی بات ہے کہ جو کام سیاستدانوں کا تھا وہ بھی عدلیہ کو کرنا پڑ رہا ہے۔ سیاستدان یہ تو کہتے ہیں کہ چیف جسٹس دخل اندازی کرتے ہیں لیکن دس سال تک سیاستدانوں کو کس نے بھاشا ڈیم بنانے سے روکا تھا۔

مزید : قومی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...