لیبیا ،پانی فراہم کرنے کے پلانٹ پر نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں 2افراد ہلاک،2کو اغواء کرلیا

لیبیا ،پانی فراہم کرنے کے پلانٹ پر نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں 2افراد ...
لیبیا ،پانی فراہم کرنے کے پلانٹ پر نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں 2افراد ہلاک،2کو اغواء کرلیا

  

طرابلس(اے این این)لیبیا میں پانی کے ایک منصوبے کی جگہ پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کرکے 2 ملازمین کو ہلاک اور 2 کو اغوا کرکے ساتھ لے گئے ۔

العربیہ ٹی وی کے مطابق لیبیا کے انسانی ساختہ آب رسانی کے اس منصوبے پر گزشتہ48 گھنٹے میں یہ دوسرا حملہ ہے۔اس منصوبے کی انتظامیہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ دہشت گرد دارالحکومت طرابلس سے تقریبا ڈیڑھ ہزار کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع علاقے میں شروع کیے گئے پانی کے منصوبے پر کام کرنے والے ملازمین ،ان کے خاندانوں اور بچوں پر حملے کررہے ہیں، وہ انھیں ہلاک اور دہشت زدہ کررہے ہیں۔گزشتہ روزبھی دہشت گردوں کے حملے میں ایک انجینئر اور ایک سکیورٹی محافظ مارا گیا ہے اور وہ2 محافظوں کو اغوا کرکے ساتھ لے گئے تھے۔فوری طور پران دونوں حملوں کی ذمہ داری کسی گروپ نے قبول نہیں کی ۔

مزید : بین الاقوامی