سعودی عرب اور روس کے درمیان خلائی تعاون کا معاہدہ

سعودی عرب اور روس کے درمیان خلائی تعاون کا معاہدہ
سعودی عرب اور روس کے درمیان خلائی تعاون کا معاہدہ

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

ریاض(اے این این)سعودی عرب اورروس نے خلا کے پرامن استعمال میں تعاون کا معاہدہ کرلیا۔

سعودی اخبار کے مطابق سعودی پارلیمنٹ میں بحث کے بعدارکان نے اس معاہدے کی منظوری دی۔ فریقین نے اس بارے ماسکو میں معاہدہ کیا تھا۔ارکان شوری نے مذکورہ معاہدے کے مسودے پر تعلیمی اور سائنسی ریسرچ کمیٹی کی رپورٹ سن کر ہی معاہدہ کی منظوری دی۔ اجلاس کی صدارت نائب صدر نے کی۔ سعودی پارلیمنٹ نے برطانیہ اور شمالی آئرلینڈ کے ساتھ وزٹ ویزوں سے متعلق مفاہمتی یادداشت کی بھی منظوری جاری کردی۔

مزید : عرب دنیا