پاکستانی ملک کے لئے جان دینے سے گریز نہیں کرتا: محمد عامر

پاکستانی ملک کے لئے جان دینے سے گریز نہیں کرتا: محمد عامر
پاکستانی ملک کے لئے جان دینے سے گریز نہیں کرتا: محمد عامر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(یو این پی)پاکستانی کرکٹ ٹیم کے لیفٹ آرم پیسر محمد عامر نے کہاہے کہ پاکستانی اپنے وطن کے لئے جان دینے دے گریز نہیں کرتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اپنے ایک انٹرویو میں 26 سالہ فاسٹ با ولر نے ملک کے لئے جذبے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانیوں کے لئے ملک سب سے بڑھ کر ہے، ہماری سوچ کا محور یہی ہوتا ہے، یہ پاکستان کیلیے ہمارا پیار ہے جس میں کوئی بھی ملک کیلیے جان دینے سے گریز نہیں کرتا۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی شائقین کرکٹ سے بھی بہت لگاؤ رکھتے ہیں، ان کی پہلی ترجیح ملک ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اگر بطور پرستار مجھے کرکٹ کا ایک میچ دیکھنا ہوتو یقینی طور پر وہ 1992 کرکٹ ورلڈ کپ کا ہوگا۔

مزید :

کھیل -