افغان سپاہی کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک امریکی فوجی ہلاک،2 زخمی

افغان سپاہی کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک امریکی فوجی ہلاک،2 زخمی
افغان سپاہی کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک امریکی فوجی ہلاک،2 زخمی

کابل (این این آئی) جنوبی افغانستان میں ایک افغان سپاہی کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک امریکی فوجی ہلاک اور2 دیگر زخمی ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں افغانستان میں تعینات شمالی اوقیانوس کے عسکری اتحادی نیٹو نے کہا کہ جنوبی افغانستان میں ایک افغان سپاہی کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک امریکی فوجی ہلاک جبکہ2 دیگر زخمی ہوگئے ۔نیٹو نے بتایا کہ دونوں زخمی فوجیوں کی صحت خطرے سے خالی بتائی جاتی ہے جنھیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔نیٹو نے بتایا ہے کہ معاملے کی تفتیش جاری ہے۔نیٹو کی قیادت والا رزلوٹ سپورٹ مشن جنوری 2015ء سے افغانستان میں تعینات ہے، جہاں وہ افغان سیکیو رٹی افواج کو تربیت، مشاورت اور اعانت فراہم کر رہا ہے۔16 ہزار پر مشتمل اس فوج میں 39 نیٹو ملکوں اور اتحادیوں کے فوجی شامل ہیں۔

مزید : بین الاقوامی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...